Live Updates

این اے 246 لیاری،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو مستردکرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 15 اگست 2018 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں این اے 246 لیاری سے پی ٹی آئی کے عبدالشکور شاد کی کامیابی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق تحریک لبیک کے امیدوار کی درخواست مسترد کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو مستردکرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کو تحریک لبیک پاکستان کے ہارنے والے امیدوار احمد نے چیلنج کیا تھااور کہا تھا کہ لیاری سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے زیادہ ووٹ لیے۔

ٹی ایل پی امیدوار نے مزید بتایا کہ جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز سے فارم 45 موصول ہوئے ان کے مطابق احمد پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں سے برتری پر ہیںاس لیے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا جائے۔اس کے جواب میں عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کی بعد درخواست دائر کی گئی اور اس وقت آر اوز کے پاس اختیار ہی نہیں ہیں تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم کس کو دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات