ہمارے نامزد گورنر اور ممبران کے لئے قائد کے دروازے بند کئے گئے جو اچھی روایت نہیں ہے حلیم عادل شیخ

بدھ 15 اگست 2018 21:57

ہمارے نامزد گورنر اور ممبران کے لئے قائد کے دروازے بند کئے گئے جو اچھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصا ف رہنما و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہم سندھ کی 6کروڑ عوام کے منتخب نماندے ہیں ہم متحد اپوزیشن کا کردا ادا کرنا چاہتے ہیں اور ایسی روایت دیں گے جس سے عوامی کی فلاح بہبود کے لئے کام کیا جائے گا سندھ اسمبلی سے روزانہ عوام کو اچھی خبر ملے گی، ہم چاہتے ہیں پیپلزپارٹی عوام کے فلاح بہبود کے لئے کام کریں سندھ اسمبلی کو ماضی کی طرح مچھلی بازار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کل مزار قائد پر ہمارے نامزد گورنر سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی کو روک گیا جو غیر جمہوری عمل تھا، انہوں نے کہا ہمارے سارے ممبر اور اتحادی متحد ہیں ایک بھی ووٹ خارج نہیں ہوگا، جمہوریت کے تسلسل کے برقرار رکھیں رکھتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپنے نمائندے لائیں ہیں انہوں نے کہا عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی لاج رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سندھ میں عوام کے فلاح بہبود کے کام کیا گیا تو ہم پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے۔ اگر عوام کے حقوق پائمال کیا گیاتو سخت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کے تنقدیر برائے تنقدیر نہیں ہو تنقدیر برائے اصلاح ہو۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں اس ہائوس سے ایسا غلط کام نہ جس کے کئے کوئی کمیشن بنایا جائے۔