بابائے اردو مولوی عبدالحق کی57ویں برسی کے موقع پر(کل)جامعہ اردو میں تعطیل ہوگی

بدھ 15 اگست 2018 21:57

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی57ویں برسی کے موقع پر(کل)جامعہ اردو میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) وفاقی جامعہ اردوکے رجسٹرار کے مطابق بابائے اردو مولوی عبدالحق کی57ویں برسی کے موقع پر جمعرات16اگست2018کو جامعہ اردو میں تعطیل ہوگی جبکہ جامعہ اردوکے عبدالحق کیمپس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزارپر صبح 11بجے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین، رجسٹرار افضال احمد ،تدریسی و غیر تدریسی عمّال گل افشانی و فاتحہ خوانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسلام آباد کیمپس میںبھی اسی روزبابائے اردو مولوی عبدالحق کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔