جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی، فوجی افسران کی شمولیت بھی اسی فیصلے کا حصہ تھی،چودھری نثار

میرا یا وزارتِ داخلہ کا جے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار اور نہ ہی فوجی افسران کی شمولیت کے حوالے سے کوئی عمل دخل تھا،سابق وزیرداخلہ

بدھ 15 اگست 2018 21:57

جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی، فوجی ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان میں کہاہے کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی اور اس میں فوجی افسران کی شمولیت بھی اسی فیصلے کا حصہ تھی۔

(جاری ہے)

میرا یا وزارتِ داخلہ کا نہ تو جے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار تھا اور نہ ہی فوجی افسران کی شمولیت کے حوالے سے کوئی عمل دخل، آگاہی یا کسی قسم کی مشاورت شامل تھی۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے تحت از خود متعلقہ اداروں جن میں ایف آئی اے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، نیب اور ایف آئی اے شامل ہیں، سے تین تین نام مانگے۔ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی انہوں نے خود ہی رابطہ قائم کیا۔چودھری نثارنے کہاکہ اس تمام عمل میں کسی وزارت یا حکومتی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا۔