zوہاٹ کے 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ریڈر ڈی پی او سمیت 11پولیس افسران تبدیل

بدھ 15 اگست 2018 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) کوہاٹ کے سات تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ریڈر ڈی پی او سمیت 11پولیس افسران کو تبدیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کے دستخط سے جاری تبادلوں اور تعیناتی کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر محمد علی کو ایس ایچ او تھانہ سٹی،ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر عظمت خان کو ایس ایچ او تھانہ لاچی،سب انسپکٹر اسلام الدین کو ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید،سب انسپکٹرمحمد وقاص کو ایس ایچ او تھانہ شکردرہ،سب انسپکٹرطاہر نواز کو ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل ،سب انسپکٹروقار احمد کو ایس ایچ او تھانہ جرمااور رسول رحمان کو ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ تعینات کردیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل کریمان علی کو انچارج تحصیل چوکی،ریڈ ٹو ڈی پی او محمد عبداللہ کو تھانہ جرما تبدیل کرکے محمد ثقلین کو ریڈر ٹو ڈی پی او تعینات کردیا گیا اور لائس ہیڈ کانسٹیبل شاہد کو چوکی بنوں گیٹ سے محرر چوکی پولیٹیکل سرائے تعینات کردیا گیا ہے۔

تبادلوں اور تعیناتی کا یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تبدیل ہونیوالے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنی نئی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔