ایمر جنسی ریسکیو وسروس (ریسکیو 1122) کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹرپشاور میں جشن آزادی کے حو الے سے پرچم کشا ئی تقریب کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ایمر جنسی ریسکیو وسروس (ریسکیو 1122) کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹرپشاور میں جشن آزادی کے حو الے سے پرچم کشا ئی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے چا ک و چو بند دستے نے سلا می پیش کی جبکہ نگران صوبائی وزیر برائے ریلیف ریہبلیٹیشن اینڈ سٹلمنٹ اسد اللہ خان چمکنی نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں میڈیکل اور آگ کے دوران ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے اور بلند و بالا عمارت سے کسی بھی متاثرہ شخص کو محفوظ طریقے سے بحفاظت نکالنے کا عملی مظاہر ہ کیا گیا ۔ خاتون ریسکیو اہلکار نے ریپلنگ کرتے ہوئے گل پاشی بھی کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹرخطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ آزادی کا دن پو ری قوم کو مبا رک ہو اور اللہ کا ہم پر یہ خاص احسا ن ہے کہ پوری قوم آزادی کی فضا ء میں سا نس لے رہی ہے اوراس سر زمین پر تما م مذاہب کو برابر حقوق حا صل ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کی انتظا میہ اور اہلکا رقا ئد اعظم کے افکا ر ، کا م اور صرف کام پر گا مز ن ہیں یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 نے اب تک 2لاکھ کے قریب مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کی ہیں اور ہر قسم کی قدرتی اور نا گہا نی آفا ت سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیا ر ہے، ریسکیو 1122 کے اہلکا ر مکمل منصو بہ بندی کے تحت ہر ایمر جنسی سے نمٹتے ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصو صی اسد اللہ خان چمکنی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122ایک ادارہ نہیں بلکہ فورس بن کرسامنے آیاہے اور آج کے دن ان اہلکاروں نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کی بہترین فورسز میں سے ایک ہیں ۔ چوست اور توانا اہلکار مشکل حالات میں ثابت قدمی کے ساتھ عوام کو خدمات فراہم کرتے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار مصیبت میں پھنسے عوام کے لیے فرشتے بن کر پہنچ جاتے ہیں اور ان اہلکاروں کی انتھک محنت کے باعث اب تک ہزاروں افراد کی جا نیں بچائی گئیں اور اربو ں روپے کے قیمتی اثا ثوں کو محفو ظ بنا یا گیا۔

ریسکیو 1122 فا ئر ایمرجنسیز، بم دھما کو ں، میڈیکل ، حادثات اورعمارت منہدم ہو نے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی قدرتی آفات میں رونما ہونے والے واقعات میں ریسکیو 1122کے اہلکار خدمات فراہم کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :