چیچہ وطنی،جماعت نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 20اگست کو کیا جائے گا ، کنٹرولر امتحانات

بدھ 15 اگست 2018 22:12

چیچہ وطنی۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2018ء کے نتائج کا اعلان 20اگست بروز سوموار کو کیا جائے گا ،یہ بات کنٹرولر امتحانات حافظ فدا حسین نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ،انہوں نے کہا کہ امیدواران اپنا رولنمبر اپنے موبائل فون سے 800292پر ایس ایم ایس کر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں،نتیجہ /گزٹ کی سی ڈی 100روپے حبیب بنک کوٹ خادم علی برانچ ساہیوال میں جمع کروا کر حاصل کی جا سکتی ہے،جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتر کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک کوائف /واجبات پورے ادا نہیں کر دیتے،انہوں نے کہا کہ جملہ متعلقین ،سربراہان ادارہ جات ،اساتذہ ،طلبا ء و طالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pkسے چیک کر سکتے ہیں، مزید رہنمائی کے لئے رابطہ نمبر 040-9200521پر کال کر سکتے ہیں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :