Live Updates

تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے عمران شاہ نئی مصیبت میں پھنس گئے

عمران شاہ دوہری شہریت کے حامل نکل آئے،عمران شاہ نے دوہری شہریت تسلیم کرلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 19:23

تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے عمران شاہ نئی مصیبت میں پھنس گئے
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15اگست 2018ء) :تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے عمران شاہ نئی مصیبت میں پھنس گئے۔ عمران شاہ دوہری شہریت کے حامل نکل آئے،عمران شاہ نے دوہری شہریت تسلیم کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نئی مصیبت میں پڑ گئے۔کل انہوں نے سرعام شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ منظر عام پر آئے تاہم انہوں نے شہری سے معافی مانگ لی اور معاملہ آیا گیا ہو گیا۔

تاہم اب انکی دوہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔انکے پاس پاکستان کے علاوہ برطانیہ کی شہریت ہے۔اس پر عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی دوہری شہریت کو تسلیم کرتا ہوں۔تاہم انکا کہنا تھا کہ میں برطانوی پاسپورٹ سے پاکستان سے گیا ضرور تھا لیکن جب واپس آیا تھا تو میں پاکستانی پاسپورٹ پر آیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ گرشتہ شام عمران شاہ ،سر عام شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد منظر عام پر آئے تھے۔

یاد رہے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے ہاتھوں شہری کے پٹنے کا واقعہ آج شا م کراچی میں پیش آیا ۔واقعہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عمران راستہ نہ ملنے پر سیخ پاہو گئے اور اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے پہلے راستہ نہ دینے والے شہری کو کھری کھری سنائیں لیکن جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو رکن سندھ اسمبلی نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔اس موقع پر عمران شاہ کا موقف تھا کہ شہری انہیں گالیاں دے رہا تھا اور انہوں نے شہری کو مارا نہیں بلکہ صرف دھکا دیا تھا۔اس موقع کچھ حفاظتی گارڈز بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ان کے اس قدم کی ویڈیو ایک شہری نے ریکارڈ کر لی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات