راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان

بدھ 15 اگست 2018 22:12

راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت کئی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، سکھر، میرپور خاص، حیدرآباد، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ہزارہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ41، قصور، اسلام آباد ائیر پورٹ 06، بھکر، بہاولپور ائیر پورٹ 05، ساہیوال، مری02 اور کاکول 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور سبی 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔