ملک کی 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب میں پرچم کشائی کی تقریب

بدھ 15 اگست 2018 22:14

ملک کی 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب میں پرچم کشائی کی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ملک کی 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم خان شنواری تھے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم خان شنواری تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد محمد عباس مجید مروت بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی تقریب میں چیئرمین واسا محمد نعیم اعوان، تحصیل کونسلر ارشد خان، تاجر رہنما حاجی شاہد و دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم خان شنواری نے اپنے خطاب میں کیا کہ ضلع میں وطن عزیز کی آزادی کے حوالہ سے شہر میں ایک ولولہ دیکھنے میں آیا، آزادی وطن میں آزاد سانس لینا ہی الله کا ایک خصوصی انعام ہے، دنیا میں آزادی کی قدر وہی جانتے ہیں جو محکوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کا لازوال سلسلہ ہے، ہماری مائوں، بہنوں اور بیٹوں نے تحریک آزادی میں اپنا لہو اور جان کی قربانی پیش کر کے آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔