اصلاحی جماعت تنظیم العارفین کے زیراہتمام جشن آزادی و یوم سلطان الفقر کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) اصلاحی جماعت تنظیم العارفین کے زیراہتمام جشن آزادی و یوم سلطان الفقر کے سلسلہ میں ایبٹ آباد پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے احمد القادری مہمان خصوصی اور ڈویژنل خادم نیاز حسین شاہ نے صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے سابق صدر قاضی محمد اظہر ایڈووکیت سمیت تنظیم العارفین کے ذمہ داران بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔

مہمان خصوصی مسلم انسٹی ٹیوٹ کے احمد القادری نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق انسٹی ٹیوٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے، وطن عزیز کا قیام الله رب العزت کا خاص انعام ہے، سلطان الفقر سلطان محمد اصغر علی نے اجتماع امت کیلئے مشکل وقت میں اپنا کردار نبھایا جب ہر طرف مسلمانوں کے نظریات کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :