خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، لیول 1948.30 فٹ ہو گیا

بدھ 15 اگست 2018 22:17

خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، لیول 1948.30 فٹ ہو گیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بارشوں کے حالیہ سلسلہ کے بعد خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا، لیول 1948.30 فٹ ہو گیا، راولپنڈی اور اسلام آباد کو 80 کیوسک پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے سلسلہ کے بعد خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا جس سے ڈیم میں پانی کی سطح میں 1948.30 فٹ ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 607.83 اور اخراج 108.8 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ خانپور ڈیم سے راولپنڈی و اسلام آباد کو 80 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982 فٹ ہے تاہم پانی کے اوور فلو سے بچنے کیلئے 1980 فٹ کے بعد اضافی پانی کے اخراج کیلئے سپل وے کھول دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :