ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 15 اگست 2018 22:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے تھانہ میرپور، تھانہ شیروان اور تھانہ ڈونگا گلی کے ایس ایچ اوز کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیئے۔

تبدیل ہونے والے سب انسپکٹرز ہارون خان ایس ایچ او تھانہ میرپور سے پولیس لائن حاضری کریں گے جہاں سے وہ اپر کورس کیلئے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو روانہ ہوں گے۔ انچارج ٹریفک انسپکٹر کیڈٹ محمد فاروق کو ایس ایچ او تھانہ میرپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سب انسپکٹر گوہرالرحمن خان ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی سے پولیس لائن تبدیل کر دیئے گئے جبکہ انچارج سیکورٹی حساس مقامات انسپکٹر فیصل خان کو ایس ایچ او ڈونگا گلی تعینات کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر سعید خان کو ایس ایچ او تھانہ شیروان سے تبدیل کر کے پولیس لائن کا حاضری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ اپر کورس کیلئے ہنگو روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انچارج چوکی کوٹھیالہ سب انسپکٹر اشتیاق شاہ کو ایس ایچ او تھانہ شیروان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اے ایس آئی محمد خالد کو لائن آفیسر ایبٹ آباد سے تبدیل کر کے انچارج چوکی کوٹھیالہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔