لاہور ،یوتھ فورم فار کشمیر نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا

بھارتی پرچم ، و زیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر کو نذر آتش کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا،

بدھ 15 اگست 2018 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ،اس موقعہ پرپنجاب اسمبلی تا لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی زیر قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نکالی گئی ،جس میں سینکڑوں کی تعداد میں یوتھ فورم فار کشمیر کے کارکنان وکنوینئر زنے شرکت کی،شرکا ء نے وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریو ں پر ظلم و ستم و قتل عام کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کواسکاذمہ دارقرار دیا گیا ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ جمہوریت اور سیکو لر ازم کے دعویداربھارتی حکمرانوں نے 71سال سے کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے ظلم و جبر کے نت نئے ہتھکنڈوں کو استعمال کئے جا رہے ہیں ،ا نہوں نے کہا کہ کروڑوں کشمیریوںکو سنگینوں کے بل بوتے پر غلام بنانے والوں کو جشن آزادی منانے کا کو ئی حق نہیں پہنچتا ہے ، اندھے بہرے بھارتی حکمرانوں کو مظلوم کشمیریوں کی چیخ و پکار سنائی نہیں دے رہی ،انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کا سورج جلدطلوع ہو گا ،اس موقع پر شرکا ء نے بھارتی نقشہ اور بھارتی پرچم ،و زیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر کو نذر آتش کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔