کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت 71 واں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

مختلف مقامات اور کے ڈی اے اسکولز میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد جشن آزادی کی تقریب میں کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے

بدھ 15 اگست 2018 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت 71 واں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات اور کے ڈی اے اسکولز میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کی تقریب میں کے ڈی اے اسکولز کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے جبکہ آزادی تحریک کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔

طلبہ و طالبات میں ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے جھنڈے، بیجز، چوڑیاں، مٹھائی و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔ کے ڈی اے سوک سینٹر بلڈنگ میں لیبر یونین کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے تمام اہلیان وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سابق اولمپیئن سمیع اللہ اور حنیف خان جبکہ کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس زیدی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، چیف انجینئر شبیر احمد، اکائونٹ آفیسر سلطان احمد، میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار بھی موجود تھے۔

بعدازاں لیبر یونین کے چیئرمین محمد اشرف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اقبال نے ڈی جی کے ڈی اے کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیااور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں کے ڈی اے ایک بار اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ #

متعلقہ عنوان :