Live Updates

سیاسی میدان میں مخالفین کا مقابلہ پولیس اور بیوروکریسی کے ذریعے نہیں اپنی سیاسی طاقت سے کر یں گے‘ چوہدری محمدسرور

ملک میں احتساب اور کفایت شعاری کا آغاز ہی وزیر اعظم سے ہوگا‘اپوزیشن کا پارلیمنٹ کا حصہ بننے اور حلف لینے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے اپوزیشن سمیت ہر کسی کو ہمارے احتساب کا حق ہوگا وزیر اعظم عمران خان خود ہر ہفتے پار لیمنٹ میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے ‘ پولیس سمیت تمام اداروں کو غیر سیاسی کیا جائیگا ‘ظلم اور ناانصافی کرنیوالے پولیس والوںکو معطل نہیں انکوبرطرف کیا جائیگا، ظہرانے سے خطاب

بدھ 15 اگست 2018 23:03

سیاسی میدان میں مخالفین کا مقابلہ پولیس اور بیوروکریسی کے ذریعے نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ سیاسی میدان میں مخالفین کا مقابلہ پولیس اور بیوروکریسی کے ذریعے نہیں اپنی سیاسی طاقت سے کر یں گے‘ ملک میں احتساب اور کفایت شعاری کا آغاز ہی وزیر اعظم سے ہوگا‘اپوزیشن کا پارلیمنٹ کا حصہ بننے اور حلف لینے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے اپوزیشن سمیت ہر کسی کو ہمارے احتساب کا حق ہوگا وزیر اعظم عمران خان خود ہر ہفتے پار لیمنٹ میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے ‘ملک میں معاشی مضبوط اور خوشحالی کیلئے خود احتسابی لازم ہو چکی ہے ‘ایک کروڑ نوکریوں سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا‘ہم نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ہے اس لیے ہم جانتے ہیں اگر ہم بھی کوئی غلط کام کر یں گے تو ہمیں قوم برداشت نہیں کریں گی لیکن قوم سے وعدہ کرتے ہیں انکو انکا حق دیا جائیگا ‘ پولیس کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف اور اپنے ضمنی انتخابات کیلئے استعمال نہیں کر یں گے پولیس سمیت تمام اداروں کو غیر سیاسی کیا جائیگا ‘ظلم اور ناانصافی کرنیوالے پولیس والوںکو معطل نہیں انکوبرطرف کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں کالم نگار اکرم چوہدری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے جانیوالے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے وسیم رامے ‘ اعجاز احمد چوہدری ‘میاں حماد معراج ‘ڈاکٹر زرقا تیمور ‘فاطمہ چدھڑ ‘ثانیہ کامران سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان نے ملک وقوم کے ساتھ 2نہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ کر رکھا ہے جس پر ہر صورت عمل کر یں گے ملک میں احتساب ‘رول آف لاء کو یقینی بنایا جائیگا کیونکہ کر پشن اور لوٹ مار نے ملک کو تباہ کر دیا ہے اور کر پشن ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک وقوم کیلئے جو 20سال پہلے مشن شروع کیا وہ کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اب حقیقی معنوں میں ملک میں عوامی حکومت قائم ہوں گی اور میرے سمیت پوری تحر یک انصاف کی حکومت کا مقصد ملک سے ناانصافی کا خاتمہ آئین وقانون کی حکمرانی اور امیر وغیر یب کیلئے ایک جیساقانون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں ہم سیاسی مخالفین کا مقابلہ پولیس اور بیوروکریسی سے نہیں اپنی سیاسی طاقت سے کر یں گے اورکسی بھی سرکاری ادارے میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائیگی بلکہ تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر یں گے اور اس سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات