لاہور،ڈولفن سکواڈکی 13/14اگست پر ون ویلنگ، آتش بازی، ہوائی فائرنگ ،شراب پی کر غل غپاڑہ ، ناجائز اسلحہ و دیگرجرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی،43ملز مان گرفتار

بدھ 15 اگست 2018 23:05

لاہور،ڈولفن سکواڈکی 13/14اگست پر ون ویلنگ، آتش بازی، ہوائی فائرنگ ،شراب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ڈولفن سکواڈ نے 13/14اگست پر ون ویلنگ، آتش بازی ، ہوائی فائرنگ، شراب پی کر غل غپاڑہ، ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے 43ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈولفن سکواڈ و پولیس رسپانس یونٹ کوجشنِ آزادی کے موقع پر شہر بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کی جان، مال و املاک کی حفاظت کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی تھیںانہی احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے 13/14اگست پر ون ویلنگ، آتش بازی ، ہوائی فائرنگ، شراب پی کر غل غپاڑہ، ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 43ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان کے قبضہ سے 03چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 01کار،12پسٹل،03رائفلیں، درجنوں میگزینز و ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیںڈولفن سکواڈ نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 03کلو چرس و شراب بھی برآمدکی۔

(جاری ہے)

ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کے دوران 09ون ویلرز کو گرفتار کیا، ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ میں گلی محلوں، شاہراہوں و پبلک مقامات پر موٹر سائیکل چوری میں ملوث 02موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ماسٹر کیز بھی برآمد کر لیںملزمان اپنے طریقہ واردات میں گلی محلوں و دیگر پبلک مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کی مدد سے لاک کھول کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے تھے جشنِ آزادی کے موقع پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر شدیدہوائی فائرنگ کرنے والے 05ملزمان کو بھی گرفتار کر لیاگیاعلاوہ ازیں ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والی11شہریوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے جشن آزادی پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے والی ڈولفن ٹیمز کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہاہے کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے ڈولفن سکواڈ بلاشبہ شہر میں امن و اما ن کے قیا م کے لیے ایک نئے جو ش اور ولولے کے ساتھ سر گر م عمل ہے انہوںنے کہا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروقت کے ساتھ ساتھ مزید میچور ہوچکے ہیں لاہور کو کرائم فری و محفوظ سٹی بنانے کے لیے اہلکاروں کا جذبہ دیدنی ہے۔