پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑگئی

پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو نامزد وزیراعظم ماننے سے انکار کردیا،مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کو لال جھنڈی دکھا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 19:43

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑگئی۔ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو نامزد وزیراعظم ماننے سے انکار کردیا،مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کو لال جھنڈی دکھا دی۔۔سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ اگرپیپلز پارٹی نے فیصلہ تبدیل نہ کیا توچیئرمین سینیٹ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے خلاف اتحاد زیادہ دیر نہ چل سکا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کی جگہ کسی اور امیدوار کو نامزد کیا جائے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا امکان ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آچکا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وزارت عظمیٰ کا امیدوارتبدیل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

مشاہد اللہ خان نے سوال اٹھایا کہ ن لیگ کے فیصلے بلاول نے کرنے ہیں کیا؟ اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی ڈکٹیشن تومارشل لا ایڈمنسٹریٹر بھی نہیں دیتے تھے۔ن لیگ کے فیصلے بلاول کریں گے توپیپلزپارٹی کے فیصلوں کا اختیارشہبازشریف کو دے دیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرتبدیل ہونا چاہیے۔اپوزیشن لیڈرکاعہدہ اکثریتی پارٹی کو ملنا چاہیے۔اگرپیپلز پارٹی نے فیصلہ تبدیل نہ کیا توچیئرمین سینیٹ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کوتبدیل کرنے کی بات کی ہے۔