راولپنڈی، نواز شریف پارک مری روڈ سے جعلی فوجی افسر کو گرفتار

بدھ 15 اگست 2018 23:17

راولپنڈی، نواز شریف پارک مری روڈ سے جعلی فوجی افسر کو گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سپیشل برانچ راولپنڈی نے نواز شریف پارک مری روڈ سے جعلی فوجی افسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا ، تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ راولپنڈی نے دہشت گردی کے پیش نظر راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سرچ چیکنگ کا عمل شروع کر رکھا تھا ، جن کو ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی حرکات مشکوک ہونے پر اس کو چیک کیا جس نے اپنا تعارف فوجی افسر طور پر کروایا مزید چیک کرنے پر یہ شخص جعلی نکلا اس کے پر س سے اس کی اپنی فوجی افسر کی وردی میں پاسپورٹ سائز تصویر بھی برآمد ہوئی اس نوجوان کا نام پولیس نے عظمت رشید ولد محمد رشید ساکن درنال تلہ گنگ کے طور پر کروایا اس سے موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے کر اس ملزم کے خلاف تھانہ نیوٹاون پولیس نے مقدمہمختلف دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔