ڈاؤلینس نے پاکستان میں شیشے کے ڈھکن والی ایس-کیئرواشنگ مشینیں متعارف کرا دیں

بدھ 15 اگست 2018 23:17

ڈاؤلینس نے پاکستان میں شیشے کے ڈھکن والی ایس-کیئرواشنگ مشینیں متعارف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان کے نمبر 1 ہوم اپلائنسز کے برانڈ، ڈاؤلینس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید ترین ایس کیئر واشنگ مشینیں متعارف کرا دی ہیں جو نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان مشینوں میں ڈھکن کے طور پر خراشوں سے محفوظ شیشہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس سیریز میں DW 9100 G اور DW 7500 G ماڈلزشامل ہیں جن کی خصوصیات میں اعلیٰ ترین معیار کی کار کردگی شامل ہے اور یہ صارفین کے مختلف طبقوں کے لیے دھلائی کا جدید ترین حل پیش کرتی ہیں۔

نئی ٹیکنالوجیز اوربلند معیار کی حامل ڈاؤلینس ایس-کیئر گلاس لِڈسیریز کی خصوصیات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاؤلینس میں ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا، ’’ ڈاؤلینس اپنے صارفین کے لیے ،ہر گھر میں، بے مثال تجربے، ماڈرن طرز زندگی کی سہولت اور نیا معیار فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

ان واشنگ مشینوں پر موجود شیشے کے ڈھکن سخت حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خراشوں سے محفوظ رہنے کے باعث ان کی صفائی آسان ہے جبکہ نرمی سے بند ہونے والا سسٹم مشین کے ہموار اور آواز کے بغیر بند ہونے کو یقینی بناتا ہے۔

‘‘حسن جمیل نے مزید کہا،’’جدید دور کے صارفین ڈیزائن کے اعتبار سے ہلکے پھلکے لیکن مستعد بعد از فروخت سروس والے اپلائنسز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ان کے طرز زندگی کو سادہ بنا سکیں اور توانائی کے استعمال میں بھی عمدہ کارکردگی کے حامل ہوں۔انتہائی سیا ہ رنگ اور پائیدار گلاس کے ڈھکن کسی بھی گھر کے فرنیچر کے ساتھ مماثلت رکھتے ہیں جبکہ ریڈکٹر ٹیکنالوجی اور دھاری دار impeller ڈیزائن مشین کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ صفائی کے قابل بناتا ہے۔

ان مشینوں میں بڑے کپڑوں، مثلاً کمبل اور رضائیاں بھی دھوئی جا سکتی ہیں۔‘‘’ڈیپ واٹر فال‘ زیادہ جھاگ بنا کر فوری صفائی کو ممکن بناتا ہے کیوں کہ تیزی سے تحلیل ہوجانے اور داغوں میں گہرائی تک اتر جانے کے باعث یہ تمام اقسام کی دھلائی میں اضافہ کرتا ہے۔ ڈاؤلینس کے DW 9100 G اور DW 7500 G ماڈلز کو 100فیصد بے داغ پلاسٹک سے تیار کیا گیا ہے جس سے صفائی زیادہ صحت بخش اور خوشنما ہوتی ہے جبکہ باکس فلٹر فیبرک کی زندگی میں اضافہ کرتا ہے۔مسلسل تحقیق اور ترقی کے عمل کے نتیجے میں ڈاؤلینس ایک پیشرو برانڈ بن گیا ہے جو اپنی پرودکٹس کی وسیع رینج کی صورت میں صارفین کی توقعات سے بھی بڑھ کر سہولتیں پیش کرتا ہے، ان کی اعتماداور یقین پر پورا اترتا ہے۔