لاہور، ڈولفن سکواڈ کی کاروائیاں، 43ملزمان گرفتار

بدھ 15 اگست 2018 23:20

لاہور، ڈولفن سکواڈ کی کاروائیاں، 43ملزمان گرفتار
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈولفن سکواڈ کی 13/14اگست پر مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں‘ہوائی فائرنگ،آتش بازی، ون ویلنگ، شراب پی کر غل غپاڑہ، ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 43ملزمان گرفتار‘ملزمان سے 03چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 01کار،12پسٹل،03رائفلیں، درجنوں میگزینز و ہزاروں گولیاں برآمد‘ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 03کلو چرس و شراب بھی برآمد‘ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کے دوران 09ون ویلرزپکڑے گئے‘ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ سے 02موٹر سائیکل چور بھی گرفتار کیے، ماسٹر کیز برآمد‘نشہ کی حالت میں شدید غل غپاڑہ و ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزمان بھی گرفتار‘11شہریوں کو حادثہ میں زخمی ہونے پر طبی امداد فراہم کی گئی‘ملزمان کو تھانہ شاہدرہ، ٹاؤن شپ، ستوکتلہ، ہنجروال، وحدت کالونی،گجر پورہ وغیرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے‘ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر کی طرف سے اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔