ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 15 اگست 2018 23:20

ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قیادت نے اِن پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اِس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بطور گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔