انسداد دہشت گردی راولپنڈی خصو صی عدالت میں ائیربیس حملہ کیس کی سماعت

عدالت نے 14یوم میں چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست29اگست تک منظور کرلی

بدھ 15 اگست 2018 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے ائیربیس حملہ کیس کا 14 یوم میں چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کی التوا چالان کی درخواست 29اگست تک منظور کر لی بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے ملزم کو نظر بندی کے بعد نور خان ائیربیس حملہ کیس میں کوٹھ لکھ پت جیل لاہور سے دوبارہ تحویل میں لے لیا گیا تھا جبکہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم کو اس کیس میں جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔