بورے والا،نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہونے والے زچہ بچہ کا مقدمہ لیڈی ڈاکٹر سمیت 5افراد کے خلاف درج

بدھ 15 اگست 2018 23:03

بورے والا،نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہونے والے زچہ بچہ ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہونے والے زچہ بچہ کا مقدمہ لیڈی ڈاکٹر سمیت 5افراد کے خلاف درج کر لیا گیا واقعات کے مطابق چک نمبر 259ای بی کے رہائشی شوکت علی اپنی ہمشیرہ ثمرین کوثر کو ڈلیوری کیس کے لیے بشیر میموریل ویلفیئر ہسپتال لاہور روڈ میں لے کر گیا وہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے داخل کر لیا اور ورثاء کو تسلی دیتے رہے کہ ہم آپ کے مریض کا آپریشن کر رہے ہیں 10بجے کے قریب بچی پیدا ہوئی جس کو دیکھا تو وہ بھی زندہ نہ تھی اور ہمشیرہ کی طبیعت کافی خراب تھی جس کو ملتان ریفر کر دیا گیا جو راستہ میں دم توڑ گئی پولیس تھانہ صدر نے مدعی شوکت علی کی درخواست پر لیڈی ڈاکٹرز مبراء سکنہ 515ای بی ،پروین سکنہ سیٹلائٹ ٹائون ،محمد خالد ،منظور ،محمد اشرف عرف ساکی و دیگر کے خلاف زیر دفعہ 322مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں #