ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ، پاکستانی ٹیم کو متواتر دوسری شکست، جاپان نے گرین شرٹس کو 38-15 پوائنٹس سے شکست دی

بدھ 15 اگست 2018 23:03

ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ، پاکستانی ٹیم کو متواتر دوسری شکست، ..
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر دوسری شکست ہے، پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں بدھ کو کھیلے گئے ہینڈ بال ایونٹ کے گروپ بی کے ایک میچ میں جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 15 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :