ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا

بدھ 15 اگست 2018 23:03

ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلا مرحلہ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں ثام قیوری اور راجیو رام نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سٹیو جانسن اور تیافوئے پر مشتمل ہم وطن جوڑی کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، فلورین لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہی، اسپینش جوڑی نے پہلے رائونڈ میں لیوکاس پائولی اور خچانووف کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :