الیکشن کمیشن کی الیکشن فارم اسلام آباد میں ایک تندور سے ملنے کی خبروں پر وضاحت

وہ فارمز الیکشن کے عملے کی تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کئے گئے تھے،بیان

بدھ 15 اگست 2018 23:24

الیکشن کمیشن کی  الیکشن فارم اسلام آباد میں ایک تندور سے ملنے کی خبروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن فارم اسلام آباد میں ایک تندور سے ملنے کی خبروں پر وضاحت کی ہے کہ یہ ریکارڈ کسی طرح سے بھی حساس اور اہم نہیں تھا کیونکہ وہ فارمز جن کا خبر میں ذکر کیا ہے وہ الیکشن کے عملے کی تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کئے گئے تھے۔ جن کا الیکشن ریکارڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز‘ ریٹرننگ آفیسرز سے لے کر پولنگ آفیسرز کم و بیش 8 لاکھ 71 ہزار افراد کی تربیت کروائی ہے یہ تربیت ملک بھر کے مختلف سکولز اور کالجز میں کروائی گئی تھی۔

جن کی تعداد کم و بیش 400 ہے ان تمام ٹریننگ کے مقامات پر وافر مقدارمیں سامان مہیا کیا گیا تھا جو کہ تربیت کے دوران استعمال ہوا۔

(جاری ہے)

تمام ٹریننگ عملی/تجرباتی طور پر کروائی گئی اور اس عملی ٹریننگ کے دوران استعمال شدہ کاغذات فالتو تصور کئے جاتے ہیں اور بسا اوقات حاضرین یہ استعمال شادہ فارمز اور دیگر کاغذات ٹریننگ کے مقام پر ہی چھوڑ دیتے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کا تمام حساس پولنگ ریکارڈ قانون اور ضابطہ کے تحت الیکشن کمیشن کے سٹرانگ رومز میں جمع ہے جو باقاعدہ پاک فوج کی فراہم کردہ سکیورٹی میں ریٹرننگ آفیسرز نے شٹرانگ رومز میں جمع کروایا ہے جو کہ ہر طرح سے موجود اور محفوظ ہے۔