Live Updates

ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے، پی سی بی کا کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدام حوصلہ افزا ہے، عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی، سرفراز احمد

بدھ 15 اگست 2018 23:24

ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے، پی سی بی کا کلب ..
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے، پی سی بی کا کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدام حوصلہ افزا ہے، عمران خان کے آنے سے ملکی کرکٹ میں بہتری آئے گی، یو اے ای کو کسی حد تک پاکستان کا ہوم گرائونڈ کہا جاسکتا ہے لیکن اپنے ملک میں کھیلنے کا جذبہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

فضل محمود انٹر کلب ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کھانے کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوم گرائونڈ پر ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے خلاف اور پی ایس ایل کے میچز کھیلے ہیں اس میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، اپنی عوام کے سامنے کھیل کر جو جذبہ ہوتا ہے وہ یو اے ای کی گرائونڈ میں نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے خلاف میچز میں پاکستان کو کنڈیشز کا زیادہ فائدہ نہیں ہوگا ،سب ٹیموں کو ایک جیسا فائدہ ہوگا،ایشیا کپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہے اسلئے کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ کو آسان نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے حالیہ اقدامات حوصلہ افزا ہیں اور سٹار کھلاڑیوں کا کلب کرکٹ کھیلنا اچھی چیز ہے۔

عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم نہ کریں بلکہ اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔میں خود بھی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی وجہ سے ٹیم میں آیا ہوں ۔ وزارت عظمی کی حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ نہ ملنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی وزارت عظمی کے حلف میں شرکت کے لئے 92ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو بلایا ہے اوروہ ہر کسی کو تو دعوت نہیں دے سکتے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات