نواشریف کا جذبہ بلند ہے، انہوں نے پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 23:30

نواشریف کا جذبہ بلند ہے، انہوں نے پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سب نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، نواشریف سے عدالت میں مل کر آیا ہوں ان کا جذبہ بلند ہیِ، انہوں نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پوری قوم نواز شریف کے ساتھ ہے، انہوں نے ایٹمی قوت بنایا اور ملک سے بجلی کے اندھیرے اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہم آئینی اور جمہوری طریقے سے دھاندلی زدہ انتخابات کو بے نقاب کریں گے۔