چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد

بدھ 15 اگست 2018 23:43

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے وفاق مزید مضبوط ہوگا اور جمہوریت مزید مستحکم ہوگی،امید ہے کہ دونوں ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے میں کردار ادا کریں گی-