Live Updates

عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 21:15

عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اگست 2018ء) :عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔

عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت کل کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے والد ہیں، اور اس بیٹی کو قبول کرنے سے بھی انکار ہیں، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی تھی اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اگست کو جواب طلب کیا تھا لیکن یہ بینچ بعد میں تبدیل کردیا گیا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 2 اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن بینچ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات