Live Updates

تحریک انصاف نے عمران شاہ کی سزا کا فیصلہ کر لیا

شہری کو تھپڑ مارنے کے جرم میں کراچی سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی کی رکن معطل کر دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اگست 2018 21:47

تحریک انصاف نے عمران شاہ کی سزا کا فیصلہ کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) تحریک انصاف نے عمران شاہ کی سزا کا فیصلہ کر لیا، شہری کو تھپڑ مارنے کے جرم میں کراچی سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی کی رکن معطل کر دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کو کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران علی شاہ کی حرکت کو اسٹیٹس کو اور پروٹوکول کی مخالفت کرنے والی پی ٹی آئی کے دہرے معیار سے تعبیر کیا۔معاملہ پر احتجاج بڑھا تو تحریک انصاف قیادت نے واقعہ کو افسوس ناک قرار دے دیا اور ساتھ ہی عمران علی شاہ کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے ردعمل میں نو منتخب رکن سندھ اسمبلی، شہری دائود کے گھران سے معافی مانگنے پہنچ گئے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ندامت کا اظہار کیا اور واضح کیا کے ذمہ دار شہری اور منتخب رکن سندھ اسمبلی ہونے کے ناطے ان پر شہریوں کی حفاظت کا ذمہ ذیادہ ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کے ویڈیو میں دکھائی گئی حقیقت ادھوری ہے ۔

انہوں نے شہری کو اس لیے مارا پیٹا کیوں کہ اس نے ایک غریب موٹرسائیکل سوار کو بار بار اپنی گاڑی سے ہٹ کیا تھا ۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد عمران شاہ کی سزا سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران شاہ کیخلاف سخت کاروائی کے خواہش مند ہیں۔ ممکنہ طور پر عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور انہیں مغرب کی طرز پر کمیونٹی ورک کی سزا بھی دی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات