Live Updates

پاکستان کی سب سے کم عمر پارلیمینٹیرین نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا

ثانیہ عاشق کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے، ثانیہ کی سیٹ سے ن لیگ کا نوجوانوں کی جماعت ہونے کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اگست 2018 22:02

پاکستان کی سب سے کم عمر پارلیمینٹیرین نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) پاکستان کی سب سے کم عمر پارلیمینٹیرین نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا، ثانیہ عاشق کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے، ثانیہ کی سیٹ سے ن لیگ کا نوجوانوں کی جماعت ہونے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نئے چہرے منتخب ہو کر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

25 جولائی کے انتخابات میں منتخب ہونے والے نئے چہروں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی رہی۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ وہ نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے اور اسی نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو پارلیمنٹ تک پہنچایا ہے۔ تاہم دوسری جانب ن لیگ نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ثانیہ عاشق نے پاکستان کی سب سے کم عمر پارلیمینٹیرین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ثانیہ عاشق کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے۔ ثانیہ عاشق نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف لیا۔ ثانیہ کی سیٹ سے ن لیگ نے نوجوانوں کی جماعت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات