ْبہاول نگر میں نوجوان پر کھاد کا تھیلہ چرانے کے شبہ میں زمیندار کے ملازمین کا بدترین تشدد

بدھ 15 اگست 2018 23:39

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بہاول نگر میں ایک نوجوان کو مقامی زمیندار کے ملازمین نے کھاد کا تھیلہ چرانے کے شبہ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے والے واقعہ میں متاثرہ شخص کو زمیندار کے ملازمین نے الٹا لٹاکر جوتوں اور مکوں سے مارا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،ْتشدد کا شکار زاہد نے الزام لگایا ہے کہ اسے 25 روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔زاہد کا کہنا ہے کہ جب وہ مقدمے کے اندراج کے لئے گئے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔پولیس کا موقف ہے کہ محمد زاہد پہلے مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :