Live Updates

عمران خان تبدیلی کا نعرہ لے کر الیکشن جیت کر آئے ہیں،ایک سو روز کا جو ایجنڈہ ہے اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے

نومنتخب رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف کے رہنماء نواب شیر وسیرکی پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) نومنتخب رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف کے رہنماء نواب شیر وسیر نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لے کر الیکشن جیت کر آئے ہیں۔ایک سو روز کا جو ایجنڈہ ہے اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بدھ کو سپیکر ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

نواب شیر وسیر نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن سے ہی جنگی بنیادوں پر اپنے ایجنڈے کی تکمیل کا آغاز کریں گے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے پارٹی کی سطح پر کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے نوجوان دیکھیں گے کہ ان کیلئے تاریخی ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔روز گار کے مواقع کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات