شاہراہوں اور پارکوں سے تجاوزات کے خاتمہ کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت

بدھ 15 اگست 2018 23:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پبلک پارکس و باغات اور دیگر اہم مقامات سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) ، کے ایم سی، کے ڈی اے، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر اداروں کو فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اقبال حسین درانی، صوبائی سیکیریٹریز، کمشنر کراچی صالح احمد فاروقی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کو ذمہ داری تفویض کی کہ وہ کے ایم سی سمیت متعلقہ اداروں کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مانیٹرنگ اور مدد کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں برنس گارڈن، آرام باغ، جہانگیر پارک، کھوڑی گارڈن اور بلوچ پارک سے تجاوزات کے انسداد، شاہراہ فیصل اور دیگر اہم شاہراہوں سمیت مارکیٹوں اور بازاروں کے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے سد باب کے احکامات دئیے گئے۔ چیف سیکریٹری ایس بی سی اے، آر ایم سی اور دیگر اداروں کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ لیز پر دی گئی اراضی کا ازسرنو جائزہ لیں کہ آیا لیز جن مقاصد میں رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اقبال حسین درانی، کمشنر کراچی صالح فاروقی، سیکریٹری بلدیات عارف حیدر شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔