وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں ، 20 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل، شراب اور اسلحہ برآمد ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج

بدھ 15 اگست 2018 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کے اے ایس آئی نیاز محمد نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان شاہ زیب اور حماد علی کو گرفتار کرکے ان سے موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

تھانہ کوہسار پولیس کے سب انسپکٹر محمد ریاض نے دو ملزمان پال مسیح اور جویس مسیح سے چار بوتلیں شراب اور اے ایس آئی محمد اکرم نے ملزم ملک بلال سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر شمس الاکبر نے گرفتار ملزم گل نواز کے انکشاف و نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ اے ایس آئی سر گل خا ن نے دو ملزمان شیراز خا ن اور صدیق خا ن سے 02عدد پسٹل 30معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھانہ مارگلہ پولیس کے اے ایس آئی محمد حیا ت نے مو ٹر سائیکل چوری میںملزم جہانزیب کو گرفتار کر لیا، تھانہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی اشفاق نے پا بند ی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پر ملزم شفیع الرحمن کو گرفتار کر لیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایریا پولیس کے سب انسپکٹر ظفر اقبال نے پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کرنے پر ملزمان عدنان اخلاق، صدام حسین، راحیل شہزاد، سعد ، عثمان اورراجہ لیاقت کو گرفتار ، جبکہ پا بند ی کے با و جو د اونچی آ واز میں لائوڈ سپیکر لگانے پر دو ملزمان نعیم مغل اور عبد الو ہا ب کو گرفتار کر لیا، اے ایس آئی محمد رمضا ن نے ملزم حنان مسیح کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اے ایس آئی طا ر ق محمود نے چوری کی واردات میں ملزم راشد علی کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے، پٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم غفلت یالاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔