چائنیز پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ نگ کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات ، انسداد دہشت گردی، اربن ٹیررازم اور پولیسنگ کے امور زیر غور آئے،آئی ایس پی آر

بدھ 15 اگست 2018 23:57

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) چائنیز پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ نگ نے ڈی جی رینجرز سندھ سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، اربن ٹیررازم اور پولیسنگ کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل وانگ نگ کو کراچی آپریشن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جنرل وانگ نگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ کے عوام کی جانب سے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کامیاب آپریشن دوسرے ممالک کی سکیورٹی فورسز کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔ جنرل وانگ نے قائداعظم میوزیم کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔