صدر مملکت ممنون حسین نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل فوجی اعزازات عطاء کر دیئے

پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے پر ایئر مارشل سیّد نعمان علی، ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری اور ایئر وائس مارشل شہاب شفقت کو ہلال امتیاز(ملٹری) کے اعزازات عطا کئے گئے پاک فضائیہ کے 21 افسران کو ستارہٴ امتیاز(ملٹری)،18افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) 02 افسران کو تمغہ بسالت، 14افسر ان کو امتیازی اسناد اور 130افسران کو چیف آف ایئر سٹاف تعریفی اسناد سے نوازا گیا

بدھ 15 اگست 2018 23:59

صدر مملکت ممنون حسین نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل فوجی اعزازات عطاء کر دیئے ہیں۔ پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے پر ایئر مارشل سیّد نعمان علی، ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری اور ایئر وائس مارشل شہاب شفقت کو ہلال امتیاز(ملٹری) کے اعزازات عطا کئے گئے، پاک فضائیہ کے 21 افسران کو ستارہٴ امتیاز(ملٹری)،18افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) 02 افسران کو تمغہ بسالت، 14افسر ان کو امتیازی اسناد اور 130افسران کو چیف آف ایئر سٹاف تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ستارہٴ امتیاز (ملٹری) پانے والے افسران میں ایئر کموڈور عزیزالرحمن، ایئر کموڈورمحمد آفتاب عالم، ایئر کموڈور سیّد عمران ماجد علی، ایئر کموڈورنجیب الرحمن بلوچ، ایئر کموڈور رضوان بٹ، ایئر کموڈورحیدر علی شاہ، ایئر کموڈور رانا مصطفی انور، ایئر کموڈور غلام عباس گھمن، ایئر کموڈور عامر حبیب اللہ میکن، ایئر کموڈور عرفان ظہیر، ایئر کموڈور محمد اویس خان، ایئر کموڈورمحمد عارف، ایئر کموڈور عائز الرحمن، ایئر کموڈور محمد سرفراز چوہدری، ایئر کموڈورمحسن قاضی، ایئر کموڈورمحمد آصف، ایئر کموڈور عامر حبیب خان، گروپ کیپٹن سیّد رضا حیدر، گروپ کیپٹن احمد فواد قاضی، گروپ کیپٹن عامر رضا، گروپ کیپٹن جام اعجاز احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمغہ امتیاز (ملٹری) پانے والے افسران میں گروپ کیپٹن امجدمحمود، گروپ کیپٹن یاسر سلیم ، گروپ کیپٹن شیخ محمد بابر حسین، گروپ کیپٹن عمران اسلم، گروپ کیپٹن سعد منصور انصاری ، گروپ کیپٹن ملک امین ظفر ، گروپ کیپٹن سید فر خ علی ، گروپ کیپٹن مدثر احمد میر ، گروپ کیپٹن سلمان عزیز ، گروپ کیپٹن محمد وسیم، گروپ کیپٹن اقبال احمد چیمہ ، ونگ کمانڈر احمد وقاص ، ونگ کمانڈر حسن خالد ، ونگ کمانڈر سید تصدق علی شاہ ، ونگ کمانڈر جواد علی راجہ، ونگ کمانڈر ناصر علی اور ونگ کمانڈر ثاقب رحمان، ونگ کمانڈر سجاد حیدر شامل ہیں۔

تمغہ بسالت پانے والے افسران میں ونگ کمانڈر ذیشان علی منور، سکواڈرن لیڈر احمد وحید، امتیازی اسناد پانے والے افسران میں ایئر کموڈور اعجاز حسین خان، گروپ کیپٹن محمد ندیم شنواری، گروپ کیپٹن سید علی عمران اسجد قادری، گروپ کیپٹن آفتاب گل، گروپ کیپٹن اذکار الحسنین، گروپ کیپٹن محمد حفیظ اختر، گروپ کیپٹن محمد عبدالوہاب، گروپ کیپٹن طاہراعجاز منیر جعفری، گروپ کیپٹن جاوید اقبال، ونگ کمانڈر رضا نواب، ونگ کمانڈر الیاس احمد ، ونگ کمانڈر پرویز اختر ، سکواڈرن لیڈر محمد احسن خلیل چوہدری اور فلائیٹ لیفٹیننٹ مرزا عاقب علی شامل ہیں۔