ہم انتخابی نتائج کو قبول نہیں کیا جمہوریت کی خاطر برداشت کررہے ہیں،اسد محمود

واضح کرتا ہوں حکومت اور اسکے اتحادی اس چوری کے برتن میں زیادہ دیرکھانا نہیں کھاسکتے، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں شکست کے بعد اظہار خیال

بدھ 15 اگست 2018 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار برائے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اسد محمود نے کہا ہے کہ ہم نے حالیہ الیکشن کے نتائج کو قبول نہیں کیا بلکہ جمہوریت کی خاطر برداشت کررہے ہیں اور میں آج واضح کرتا ہوں کہ حکومت اور اس کے اتحادی اس چوری کے برتن میں زیادہ دیرکھانا نہیں کھاسکتے۔

بدھ کو قومی ا سمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد دی اور کہا کہ جس طرح انتخابات ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں اور متحدہ اپوزیشن نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا اور جعلی مینڈیٹ کی کھل کر مخالفت بھی کی ہے لیکن ملک میں جہموریت کی سربلندی کیلئے انتخابات کے نتائج کو برداشت کررہے ہیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسے بطور ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا انہوں نے واضح کیا کہ ایم ایم اے ایوان کے اندر اور باہر متحدہ اپوزیشن کے تمام فیصلوں پر کار بند رہیگی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان کے مسائل کو ذاتی طور پہ حل کرنے کی کوشش کی اور تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلی انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بطور اسپیکر آپکی کی زمہ داری بنتی ہے کہ آپ رولز آف بزنس پہ مکمل عمل درامد کریں اور ایوان کو رولز اور آئین کے مطابق ہی کامیابی سے چلایا جاسکتا ہے آپکی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ اپوزیشن کو بھی اتنی اہمیت دی۔

(جاری ہے)

جتنی اپنی پارٹی کو دیں گے اس ایوان کی بالادستی کیلئے ضروری ہے کہ آپ بلاتفریق تمام ممبران کیساتھ برابری کا سلوک کریں۔ شاہد عباس