کوئٹہ، انتخابات کی آڑمیں واردات کی گئیں ،مولاناقاضی عصمت اللہ

دھاندلی کے باوجودجمہوریت کی بات کرناایم ایم اے کی قیادت کی وسیع ظرفی ہے، جمہوری پارٹیوں کوایک پیج پرمتحدکیاملک میں مصنوعی جمہوریت اورجعلی وزیراعظم کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام جمعیت نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے اورسسٹم کوچلنے میں معاونت کی ہے دھاندلی کے باوجودجمہوریت کی بات کرناایم ایم اے کی قیادت اوراراکین پارلیمنٹ کی وسیع ظرفی ہے ، اسپیکروڈپٹی اسپیکرالیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی ورکن قومی اسمبلی مولاناقاضی عصمت اللہ نے کہا کہ جب بھی نادیدہ قوتوں کی مداخلت کے بل بوتے جمہوریت پرشب خون ماراگیاہے توجمعیت علماء اسلام نے فرنٹ لائن پرآکرجمہوریت کے دفاع اورجمہوری استحکام کی بات کی ہے انہوںنے کہاکہ اس باربھی ایک مخصوص لابی کوجومصنوعی میڈیٹ دی گئی ہے اورایک مغرب زدہ سوچ کوپروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کا بھرپوراندازمیں مقابلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندراورباہرجمہوریت کاساتھ دیںگے انہوںنے ڈپٹی اسپیکرکے لئے بلوچستان کے انتخاب پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کرے آگے بھی پسماندہ بلوچستان اوروہاں کے رہنے والوں کے وسائل حکمرانوں کے مدنظررہے ایسانہ ہوکہ ماضی کی طرح انتہائی مختصرعرصے کے لئے بلوچستان کوبرائے نام نمائندگی دی گئی ہوانہوںنے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دینے والوں کوسیاسی طورہمہ قسم سزادی گئی ہے اس کے باوجودہم ملک ،قوم اورجمہوریت کی بقااوراستحکام کی جنگ لڑتے رہیں گے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے جمعیت نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کاساتھ دیاہے اس باربھی جب جمہوری مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاگیاتوسب سے پہلے جمعیت کی قیادت نے اس کی مخالفت کی اورتمام جمہوری پارٹیوں کوایک پیج پرمتحدکیاملک میں مصنوعی جمہوریت اورجعلی وزیراعظم کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،انتخابات کی آڑمیں واردات کی گئیں جمعیت علماء اسلام ملک کے اندراسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔