Live Updates

عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی بن کر بھی اپنے مخصوص برتاو کے سبب ایوان کی توجہ کا مرکز بن گئے

عامر لیاقت کبھی عمران خان کے قدموں میں بیٹھے تو کبھی آصف زرداری کے، شہباز شریف سے بھی راز و نیاز کرتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 22:41

عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی بن کر بھی اپنے مخصوص برتاو کے سبب ایوان کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی بن کر بھی اپنے مخصوص برتاو کے سبب ایوان کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عامر لیاقت کبھی عمران خان کے قدموں میں بیٹھے تو کبھی آصف زرداری کے، شہباز شریف سے بھی راز و نیاز کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناو کے لیے الیکشن ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر اور قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

اس موقع پر کہیں خوشی کے شادیانے تھے تو کہیں احتجاج ہی احتجاج تھا۔اس موقع پر عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی بن کر بھی اپنے مخصوص برتاو کے سبب ایوان کی توجہ کا مرکز بن گئے۔اجلاس شروع ہوتے ہی وہ اپنی نشست پر بیٹھنے کی بجائے ادھر ادھر متلاشی نگاہوں سے کسی کو تلاش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران انہیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے قدموں میں بھی بیٹھے دیکھا گیا ۔

اس کے بعد عامر لیاقت وہاں سے اٹھے تو سابق صدر آصف زرداری کے قدموں میں جا کر بیٹھ گئے۔آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھے عامر لیاقت کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تاہم اس پر رد عمل دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے قدموں میں نہیں بیٹھا تھا بلکہ ان سے ن لیگ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا۔اس کے بعد عامر لیاقت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے پاس چلے گئے اور ان کے ساتھ بھی سرگوشیاں کرتے رہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران علی زیدی کا ہاتھ کھینچتے رہے اور عارف علوی کو بھی پیچھے کھینچتے رہے۔انکا یہ برتاو دیکھ کر نہ صرف اراکین اسمبلی حیران ہوئے بلکہ محظوظ بھی ہوتے رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات