علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے جاری

جمعرات 16 اگست 2018 00:01

ْ ڈی جی خان۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ملک بھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اوپن یونیورسٹی کے ڈی جی خان کیمپس کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ اور یونیورسٹی ہی میں قائم سیل پوائنٹس کے علاوہ ملک کے طول و عرض میں قائم اوپن یونیورسٹی کے چوالیس (44) شہروں میں قائم علاقائی دفاتر، رابطہ دفاتر اور تحصیل سطح پر قائم سیل پوائنٹس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

سیل پوائنٹس کے بارے میں معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلہ فارم مقررہ فیس کے ساتھ الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک، بینک الفلاح، فرسٹ ویمن بینک اور نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بینک برانچز کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ امیدواروں کو چاہیے کہ اپنی فیس اور داخلہ فارم خود جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :