پاکستان میں امن وہم آہنگی کی راہ ہموار کریں گے ،ڈاکٹرپروفیسرعبدالغنی

جمعرات 16 اگست 2018 00:02

ملتان۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈاکٹرپروفیسرعبدالغنی نے کہاہے کہ پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی طور پر باہمی جدوجہد کریں گے تاکہ امن وسلامتی کاپیغام انسانیت خیبر تا کراچی پھیل جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ادارہ امن وتعلیم کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ کیمونٹی لیڈرشپ ورکشاپ ’’برائے آئمہ وخطباء ‘‘کے اختتام پر کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کادین ہے۔

(جاری ہے)

علمائے کرام منبر سے امن کے پیغام کوفروغ دیتے ہیں لیکن سازشی عناصر عقائد کاناجائزفائدہ اٹھاکرمنفی انداز فکر پھیلانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ادارہ امن تعلیم مذہبی سماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ ان منفی قوتوں کی سازش کوناکام بنادیاجائے جوعقیدہ اورمسلک کی بنیادپرتفریق کرناچاہتے ہیں ۔ورکشاپ کے اختتام پرپاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اجتماعی دعابھی کی گئی ۔اس موقع پرحافظ غلام مصطفی ،محمد رشید،علامہ ڈاکٹرارشدعلی اوعلامہ سید مجاہدسمیت دیگرنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :