افغانستان ،ْ خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ،ْ متعدد زخمی

جمعرات 16 اگست 2018 00:05

․کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ،ْ متعدد افراد زخمی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 75 سے زائد افراد کو ہسپتال لایا گیا ،ْبعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طلبہ و طالبات شامل ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے وقت درس گاہ میں 100 سے زائد طلبا موجود تھے، دھماکے کے بعد درس گاہ میں افراتفری مچ گئی اور ہر جانب دھواں پھیل گیا، دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔