امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جہانگیر صدیقی 27اگست کو نیب میں طلب

جمعرات 16 اگست 2018 00:05

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جہانگیر صدیقی 27اگست کو نیب میں طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) قومی احتساب بیور (نیب ) لاہور نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جہانگیر صدیقی کو 27اگست کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے جہانگیر صدیقی کو ایز گارڈن کمپنی میں 40ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں 27اگست کو طلب کیا ہے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل نیب نے جہانگیر صدیقی کو 22مارچ کو طلب کیاتھا ۔