پولیس نے شہر میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس افسر سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پولیس نے شہر میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس افسر سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر شہر میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس نے تابڑ توڑ کارروائیاں شروع کردی ، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرلیا ، رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار اقبال کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والا جعلی پولیس اہلکار پولیس کی وردی پہن کر ناظم آباد میں غیر قانونی مویشی منڈی لگا رہا تھا ،رضویہ پولیس نے ہی دوسری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے 12 افراد عبدالغنی، میر بلوچ، سکندر، اختر ، فیضان ، شعیب ، شوکت ، اقبال ، عبدالکریم اور سمیر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے افراد ناظم آباد میں غیر قانونی طور پر مویشی بیچ رہے تھے، پولیس تفتیش کررہی ہے ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد زاہد، اشتیاق ، عثمان ، ارشد ، وقاص ، رمضان اور عبدل حمید کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مویشی فروخت کر رہے تھے ، ملزمان سے تفتیش کی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :