جماعت اسلامی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ نہیں دیگی‘ ترجمان

جمعرات 16 اگست 2018 00:08

جماعت اسلامی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ نہیں دیگی‘ ترجمان
نلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ’’احتساب سب کا ‘‘اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھے گی ۔ جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے گی ، کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بجائے ہم اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے ۔