بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے چھوٹا طیارہ اپنے ہی گھرسے ٹکرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 اگست 2018 23:39

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے چھوٹا طیارہ اپنے ہی گھرسے ٹکرا دیا
یوٹاہ سے تعلق  والے ایک پیشہ ور پائلٹ ڈوین یوڈ  نے بیوی سے جھگڑے کے بعد  ایک چھوٹے سیسنا طیارے کو اپنے ہی گھرسے  ٹکرا دیا۔حادثے کے وقت ڈوین کی بیوی اور بیٹا گھر پر ہی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ سوموار کو سالٹ لیک سٹی سے 35 میل دور پیش آیا۔اس سے پہلے اتوار کو  یوٹاہ  کاؤنٹی شیرف آفس  میں کئی افراد نے فون کر کے بتایا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو زدوکوب کر رہا ہے، جس کے بعد پولیس پیٹرول نے ڈوین کو اپنی حراست میں لے لیا۔

سوموار کی صبح ساڑھے بارہ سے ایک بجے کے درمیان   ڈوین کی ضمانت ہوگئی۔

(جاری ہے)

ضمانت کے بعد ڈوین نے پولیس سے پوچھا کہ کیا وہ اسے اس کے گھر پئیسن، یوٹاہ چھوڑ سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی کچھ چیزیں اٹھا سکیں ۔پولیس نے اسے اپنی گاڑی میں گھر تک پہنچا دیا۔خیال ہے کہ  اس کے بعد ڈوین سیدھا سپینش فورک ائیرپورٹ پہنچا اور وہاں سے اپنی کمپنی کا سیسنا 525 طیارہ اڑا کر واپس پئیسن آیا اور  اسے اپنے گھر سے ٹکرا دیا۔ حادثے  میں ڈوین  کی بیوی اور بیٹا تو محفوظ رہے لیکن ڈوین اپنی  جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ڈوین اور اس کی بیوی کا اپریل میں بھی  جھگڑا ہوا تھا۔ عدالتی کاغذات کے مطابق  ڈوین نے سمجھوتے کے لیے   6 ماہ تک میرج اینڈ فیملی کاؤنسلنگ  سیشن   میں شرکت کرنے پر  آمادگی ظاہر کی گئی۔