Live Updates

تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے ، اعجازاحمد چوہدری

جمعرات 16 اگست 2018 00:08

تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے ، اعجازاحمد چوہدری
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے جسے عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام ہونا چاہئے، چند مفاد پر سیاستدان نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ہمارے پاس نمبر گیم مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہو چکے، پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ کی طرح پولیس،پٹوار کے ساتھ ساتھ صحت تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی پولیس میں سیاسی اثر اسوخ کو ختم کرکے عوام کے ماتحت کیا جائے گا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں قومی اداروں کو کمزور اور بے وقعت کیا گیا جس کے باعث آج پاکستان کا ادارتی نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے ،تحریک انصاف اداروں کو مضبوط کرے گی اور عمران خا ن کی کرپٹ عناصر کے خلاف جہدوجہد کامیاب ہوگی،پی ٹی آئی کی حکومت کی تشکیل میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، ہار اورجیت سیاسی عمل کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف حکومت تشکیل دیتے ہی کرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ کرنے سمیت انکے حواریوں کو بھی بے نقاب کرے گی، قوم کی واضح اکثریت نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اپنے لئے اچھے حکمران کا انتخاب کرلیا ہے۔اور ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات